نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کلونجی کورونا وائرس میں مفید ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد


کلونجی کورونا وائرس میں مفید ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد
بادیاں خطائی 'دارچینی'کلونجی اور شہد کی ہربل چائے 'حفظ ماتقدم وعلاج کیلئے انتہائی موثر ہے


لاہور:ہربل اسلامک سسٹم آف میڈیسن میں صدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے۔ ابتک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی اینٹی وائرل'اینٹی بیکٹیریل'ڈائیریٹک 'اینل جیسک'برونکوڈائی لیٹر ثابت ہوئی ہے اور کینسر، لیوکیمیا، ایچ آئی وی ایڈز، ذیا بیطس، بلڈ پریشر ہائپر کولیسٹرول ایمیا 'میٹا بولک ڈیزیززاور جدید وائرل ڈیزیززخاص طور پر کورونا وائرس (سی ١٩)کے علاج میں انتہائی موثر پائی گئی ہے۔ اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اورہیلتھ کئیر پروفیشنل حکیم قاضی ایم اے خالد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس(سی ١٩) کے علاج و حفظ ماتقدم کے حوالہ سے کلونجی 'بادیاں خطائی 'دارچینی ہر ایک دوگرام ایک کپ پانی میں جوش دیکرہربل چائے بنا ئیں اورایک چمچ شہد ملا کر صبح د وپہرشام استعمال کریں ۔غذا میں ایک سیب روزانہ نہار منہ کھائیں جبکہ مٹر کا سوپ ہلدی اور کالی مرچ ڈال کر استعمال کریں یہ کورونا وائرس (سی ١٩) میں مبتلا افرادکے ساتھ ساتھ حفظ ماتقدم کے طور پر بھی فائدہ مند ہے ۔یہ علاج دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں کیا جارہا ہے اور اس کے انتہائی حوصلہ بخش نتائج مل رہے ہیں حکیم قاضی ایم اے خالد نے کہاکہ فلوریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضراثرات و مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیاکلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایمیون سسٹم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے اسی وجہ سے یہ کورونا وائرس(سی١٩) میں بھی مفید ثابت ہو رہی ہے ۔ اس حوالہ سے کلونجی پر تازہ ترین تحقیق فیکلٹی آف ٹیکنالوجی'یونیورسٹی آف سائدہ 'الجیریا میں کی گئی ہے۔عربی میگزین الاثنو الدوائی کیمطابق کلونجی کے تیل سے انسانی دفاعی نظام میں بہتری اورسرطانی زہریلے اثرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ النباتات الطبی نامی عربی جریدے کیمطابق کلونجی کے تیل کی تاثیر سے متعلق اور خون کے سفید گلوب پر ثیموکینون(وائٹ بلڈ سیلز)کے مجموعہ کے اثرات پر کامیاب تجربہ کیا گیاہے۔جرنل آف مولیکولر بیالوجی رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کلونجی کورونا وائرس (سی ١٩) میں مفید ثابت ہوئی ہے۔
٭…٭…٭
Twitter:qazimakhalid

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

روزہ کرونا وائرس سے بچاؤ میں فائدہ مند ہے

روزہ قوت مدافعت میں اضافہ کرکے امراض سے بچاؤ کا باعث بنتا ہے تحریر: حکیم قاضی ایم اے خالد دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمان اسلامی و قرآنی احکام کی روشنی میںبغیر کسی جسمانی و دنیاوی فائدے کاطمع کئے تعمیلاًروزہ رکھتے ہیں تاہم روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جسے دنیا بھر کے طبی ماہرین نے متعدد کلینیکل ٹرائلز کے بعد سائنسی طور پر تسلیم کیا ہے۔  روزہ رکھنے سے نہ صرف مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ بحیثیت مجموعی قوتِ مدافعت کے اندر زبردست اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے جسم میں بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوجاتی ہے اور جو بیماریاں جسم کے اندر موجود ہوتی ہیں ان سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتاہے۔ ہمارے جسم میں موجود قوتِ مدافعت کا کام جسم کو جراثیم اور ہر قسم کے وائرسزسے بچانا ہے جب بھی جسم پر جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں یا کوئی بیماری جسم میں داخل ہوتی ہے تو جسم کے اندر موجود امیون سسٹم متحرک ہو جاتا ہے۔ سینکڑوں قسم کے دفاعی خلیات ہیں جو اس مدافعتی نظام میں حصہ لیتے ہیں اور روزے ان تمام مدافعتی مورچوں کو مضبوط ک...

ہر سال 13لاکھ 80ہزار خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلاہو رہی ہیں

السی بریسٹ کینسر میں انتہائی مفید ہے : حکیم خالد لاہور (آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے تقریبا 13لاکھ 80ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ ہر سال اس مرض میں مبتلا تقریباً 4لاکھ 58ہزار خواتین کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے جن میں سے ایک بڑا حصہ نوجوان خواتین پر مشتمل ہے۔ ہر سال پاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا تقریباً 95ہزار نئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے۔اس ضمن میں معروف ہربلسٹ حکیم قاضی ایم اے خالدنے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مرض کا شعور بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ اگر اسکا گھریلو علاج بھی بتا دیا جائے تو عوام الناس اس مرض کی انتہائی پچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔السی پاکستانی دیہاتیوں کی عام غذا ہے خاص طور پر موسم سرما میں اس کی پنیاں بنا کر کھائی جاتی ہیں اور یہ غذا کھانے والی دیہاتی خواتین بریسٹ کینسر سے محفوظ رہتی ہیں السی کے بیج کو انگریزی زبان میں Flaxseedsکہا جاتا ہے جوکہ ہزاروں سال سے طب یونانی مشرقی اسلامی طریق علاج میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ السی کے بیج...

ہلدی آرتھرائٹس میں انتہائی فائدہ مند ہے:حکیم خالد

مردوں کی بجائے عورتوں میں آرتھرائٹس کی شرح زیادہ ہے لاہور( ہیلتھ لائن)مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں آرتھرائٹس کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے جسکی وجہ ورزش نہ کرنا ' ذہنی دباؤ اور غیرمتوازن غذا کا زیادہ استعمال ہے آرتھرائٹس کے اسباب میںمیٹا بولک نظام کی خرابی، بیکٹریل اور وائرل انفیکشن کے بالواسطہ یا بلا واسطہ اثرات اور کیلشیئم کی کمی نیز یورک ایسڈ کی زیادتی شامل ہیں۔ جوڑوں میں درد، سوجن، ہڈیوںاور جوڑوں کا اکڑا ؤ'آرتھرائٹس کی علامات ہیں۔ اس مرض میں جوڑوں کی اندرونی جھلیاں متاثر ہوتی ہیںآرتھرائٹس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو متاثرہ فرد معذور بھی ہو سکتا ہے۔جوڑوں کے درد و ورم کے علاج میں فزیوتھراپی، وزن میں کمی، ورزش،متوازن غذا، ٹکور کرنا، درد و ورم دور کرنے والی ادویہ کھانا، روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا، مچھلی زیادہ کھانا، سرخ گوشت اور تلی ہوئی اشیا سے پرہیز شامل ہیں آرتھرائٹس کی متعدد اقسام ہیں جدید طبی تحقیقات کے مطابق ہلدی ایک بہترین ہربل پین کلرہے ہلدی کا استعمال آرتھرائٹس 'جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔مجربات حکیم قاضی ایم اے خالد کے مطابق آرتھرائ...